پاکستان میں موسم پل پل بدلنے لگا ، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی

Apr 13, 2023 | 21:05:PM
پاکستان میں موسم پل پل بدلنے لگا ، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان میں موسم پل پل بدلنے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ روز اسلام آباد میں موسم  خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع   میں بھی درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا، جبکہ  خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پارہ ہائی رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کےبیشتر اضلاع   میں  بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ 

 بلوچستان  کےبیشتر اضلاع  میں  موسم خشک اور  گرم  رہنے کی توقع ہے تو جنوبی اضلاع میں گردآلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ،کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک  رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔