یہ ن لیگ کی نہیں مخلوط حکومت ہے، سعد رفیق

Apr 13, 2022 | 23:14:PM
خواجہ سعد رفیق، ن لیگ کی نہیں، مخلوط حکومت ہے
کیپشن: خواجہ سعد رفیق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ یہ ن لیگ کی نہیں مخلوط حکومت ہے،ایک جماعت کی نہیں10 سے 12 جماعتوں کی حکومت ہے،سیاسی ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے جس کیلئے وقت لگتا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ عمران خان ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلا ہے،امپائر نیوٹرل ہو گیا ہے تو عمران خان کو تکلیف شروع ہو گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو استعفوں کا شوق ہے تو طریقہ کار کے مطابق دے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت استعفا نہیں دینا چاہتی ، پی ٹی آئی کے تین چار افراد نے عمران خان کو استعفوں کا کہا،پی ٹی آئی اپنے استعفوں کی بات پر کھڑی رہے،پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی ارکان اپنے ہاتھ سے لکھے استعفے جمع کرائے اور طریقہ کار اپنائے،انہوں نے کہاکہ ہمیں تحریک انصاف کے جلسوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور زلفی بخاری بڑی مشکل میں پھنس گئے