ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا  

Apr 13, 2022 | 09:58:AM
ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کرلیا  
کیپشن: خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

 خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ۔

خیال رہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد قائد ن لیگ نوازشریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہبازشریف کو174 ارکان اسمبلی نے ووٹ دیئے۔ بعدازاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عہدے کا حلف لیا۔

 یہ بھی پڑھیںنئی کابینہ:رانا ثنااللہ اور مریم اورنگزیب کو اہم عہدہ ملنے کا امکان