احترام کا رشتہ نہ ہوتا تو میں بھی بتاتا کس کا باپ کون ہے،قمر زمان کائرہ 

Apr 13, 2021 | 21:31:PM
احترام کا رشتہ نہ ہوتا تو میں بھی بتاتا کس کا باپ کون ہے،قمر زمان کائرہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کاکہناہے کہ احترام کا رشتہ نہ ہوتا تو میں بھی بتاتا کس کا باپ کون ہے،مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ ہے اپنے الفاظ واپس لیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے ایسی توقع نہیں تھی انہوں نے گالی دی ہے، ان کاکہناتھا کہ ہمیں پی ڈی ایم سے نکالنے کیلئے ن لیگ نے منصوبہ بنایا وہ اعتراف کرلیں، پی پی رہنما نے کہاکہ محمد زبیر بتادیں آپ نے دو ملاقاتیں کیں جس کی وضاحت کسی اور نے دی ،محمد زبیر بتادیں ان ملاقاتوں میں کیا گفتگو ہوئی ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضؒل الرحمان نے کہا پی ڈی ایم میدان میں رہے گی، پی ڈی ایم کی تحریک اور اس کے آگے بڑھنے کی رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنے دوستوں کو واپس لانے کے لئے ہم نے ان کا انتظار کیا، اب بھی کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ۔پیپلز پارٹی کی طرف سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہی نہیں تھی کہ وہ 'باپ‘ کو ’باپ‘ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ”باپ پارٹی“کوپیپلزپارٹی کا”باپ“ قراردےکر گالی دی گئی، حافظ حسین احمد