روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، اگست میں9174  اکاونٹ کھلے،تعداد 8 لاکھ 51 ہزار 756 ہوگئی  

Sep 12, 2025 | 21:21:PM
 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس، اگست میں9174  اکاونٹ کھلے،تعداد 8 لاکھ 51 ہزار 756 ہوگئی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک  آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں 9174 روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کھلے گئے ،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس  کی تعداد 8 لاکھ 51 ہزار 756 ہوگئی ،اگست میں روشن ڈیجیٹل  اکاونٹس میں 16.40 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔
 رپورٹ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں اگست 2025 تک 10 ارب 91 کروڑ ڈالر جمع کرائے جاچکے،روشن ڈیجیٹل  اکاونٹس سے اگست میں 2.3 کروڑ ڈالر نکالے گئے، روشن ڈیجیٹل  اکاونٹس سے اگست 2025 تک 1.85 ارب ڈالر نکالے گئے ہیں ، روشن ڈیجیٹل  اکاونٹس میں جمع کرائے 11 کروڑ ڈالر پاکستان میں خرچ کئے گئے ہیں، 
اگست تک روشن ڈیجیٹل اکانوٹس  میں جمع کرائے 7 ارب ڈالر پاکستان میں خرچ کئے گئے ہیں ،آر ڈی اے  میں واجب ادا ڈپازٹس 2.05 ارب ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد