مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

Sep 12, 2023 | 18:05:PM
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 5ہزار 600 روپے کے اضافہ سے قیمت2لاکھ 15ہزار روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 5ہزار 58روپے کے اضافہ سے ایک لاکھ 84ہزار585روپےہوگئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید سستا ہو گیا