کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات :219 میں سے 7 نشستوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب 

Sep 12, 2021 | 17:36:PM
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات :219 میں سے 7 نشستوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں219 میں سے 7 نشستوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
گلیات کالاباغ کینٹ میں پی ٹی آئی اورمسلم لیگ(ن)میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی جس پر گلیات کالاباغ کینٹ وارڈ 1سے (ن)لیگ کے بشیراحمدبلامقابلہ کامیاب ہو گئے اسی طرح گلیات کالاباغ کینٹ وارڈ 2سے پی ٹی آئی کے سردارشکیل بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔
چراٹ وارڈ 1 سے محمدفاروق ،چراٹ وارڈ 2 سے عامرحسین بلامقابلہ منتخب ہو گئے، سنجوال کینٹ وارڈ 2 سے آزادامیدوارملک سلیمان بلامقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ لورالائی میں وارڈ 2 سے آزادامیدوارنعیم خان اورکامرہ وارڈ 4 سے آزادامیدوارصائمہ عاشق بلامقابلہ منتخب ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری