کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات :پی ٹی آئی آگے، ن لیگ دوسرے نمبرپر

Sep 12, 2021 | 17:24:PM
کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات :پی ٹی آئی آگے، ن لیگ دوسرے نمبرپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز  کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔اب تک کے 205 میں سے 195 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 62، مسلم لیگ ن کے 52، آزاد امیدوار 49، پیپلزپارٹی کے 13، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 5، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈکے بلدیاتی انتخابات میں 10 میں سے 6 وارڈز پر پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 سیٹوں پر آزادامیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ صرف2 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرسکی ۔گوجرانوالہ وارڈنمبر1 سے پی ٹی آئی کے قمر علی 2431 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،مسلم لیگ ن کے صابر علی 1659 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈنمبر2 سے پی ٹی آئی کے ناصر حسین کامیاب ہوئے،وارڈنمبر3 سے آزادامیدوار عرفان چاند بٹ کامیاب قرار پائے جبکہ وارڈنمبر4 سے پی ٹی آئی کے غلام محی الدین 1225 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،وارڈنمبر5 سے آزادامیدوار کاشف حفیظ ،وارڈنمبر6 سے پی ٹی آئی کے ساجداکرام ،وارڈنمبر 7 سے پی ٹی آئی کے نثاراحمد بیگ ،وارڈنمبر8 سے مسلم لیگ ن کے کامران ملک ،وارڈنمبر9 سے مسلم لیگ ن کے عبدالمجید ،وارڈنمبر10 سے پی ٹی آئی کے غلام مجتبیٰ نے میدان مار لیا۔

غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مردان وارڈنمبر1 سے آزادامیدوارحاجی محمد الطاف313 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،پی ٹی آئی کے طارق علی 253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق منگلا وارڈنمبر1 سے ن لیگ کے طارق خان 201 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،پی ٹی آئی کے چودھری منیر 82 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق بنوں وارڈایک سے پی ٹی آئی کے سمیع اللہ 366 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،جے یو آئی کے حافظ زعفران اللہ 213 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔بنوں وارڈنمبر2 سے آزادامیدوار جمشید محی الدین 444 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،جے یو آئی ف کے نعیم گل 348 وووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآبادوارڈ4 سے پیپلزپارٹی کے قاضی اشہد عباسی 430 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے،پی ٹی آئی کے کاشف قادر نے 380 ووٹ حاصل کئے،حیدرآباد وارڈنمبر6 سے ایم کیو ایم کے شاہد عبدالعزیز565 ووٹ لیکر کامیاب،پیپلزپارٹی کے محمد بلال 268 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے پی ٹی آئی کے نسیم پٹھان 216 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔حیدرآبادوارڈنمبر8 سے ایم کیو ایم پاکستان کے مختیار احمد783 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،پی ٹی آئی کے وقار حسن 290 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،پیپلزپارٹی کے عدنان 285 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔حیدرآبادوارڈنمبر10 سے ایم کیو ایم پاکستان کے شاہ حسین بخاری 496 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے عبدالشکور 251 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے ۔

ژوب کے دونوں وارڈز میں بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب ہو گئی۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ژوب وارڈ1سے بی اے پی کے امیدوار اختر گل 115 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،ژوب وارڈٹومیں بی اے پی کے جمعہ خان نے 59 ووٹ لئے ۔
لوراالائی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈنمبر 1 میں بی اے پی امیدوار کامیاب ٹھہرے،بلوچستان عوامی پارٹی کے وحید خان نے 255 ووٹ لئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان وارڈنمبر 1 سے آزادامیدوار رانا اشرف 1159 ووٹ ،وارڈنمبر2 سے آزاد امیدوار غلام جیلانی 158 ووٹ،وارڈنمبر3 میں ن لیگی امیدواراختررسول 321 ووٹ ،وارڈنمبر4 سے آزادامیدوارشیخ عبدالوحید929 ووٹ، وارڈنمبر 5 سے آزادامیدوار ملک بلال 1229 ووٹ،وارڈنمبر 6 سے آزادامیدوارثنااکبر467 ووٹ،وارڈنمبر7 آزادامیدوارشمشادعلی انصاری396 ووٹ،وارڈنمبر8 سے آزادامیدواریعقوب ناصر64 ووٹ،وارڈنمبر9 سے آزادامیدوار محمد صادق121 ووٹ،وارڈنمبر10 سے آزادامیدوار خورشید خان164 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی منوڑا کینٹ ون میں پی پی امیدوار کامیاب قرارپائے،محمد طیب نے 391 ووٹ حاصل کئے ،آزادامیدوار علیم مقدم 205 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،منوڑاوارڈٹو میں پی پی کے فضل خان 550 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
کراچی کنٹونمنٹ بورڈوارڈنمبر ایک سے پیپلزپارٹی نے میدان ما رلیا،پیپلزپارٹی کے محمد دانش جینیا773 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،ایم کیو ایم کے جنید محمد یوسف747 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
کراچی ملیر کنٹونمنٹ وارڈنمبر7 سے پی ٹی آئی کے واصف شاہ 273 ووٹ لے کرکامیاب ٹھہرے،ایم کیو ایم پاکستان کے افضل بھٹی اور پیپلزپارٹی کے گلفام منشا نے 272 ووٹ حاصل کئے،
کراچی وارڈ نمبر1 سے پیپلزپارٹی کے جاوید کھوسہ 351 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،جماعت اسلامی کے نجیب الرحمان 256 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد وحید نے 185 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے وقاص خان تنولی نے 149 ووٹ حاصل کئے۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارمحمد ہشام 324 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔
کراچی کنٹونمنٹ بورڈکورونگی کریک وارڈنمبر2 سے ن لیگ کے محمد شوکت824 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،پیپلزپارٹی کے نوشاد احمد392 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،کراچی وارڈنمبر9 سے پیپلزپارٹی کے حمید چانڈیوجیت گئے۔
اٹک وارڈنمبر ایک سے آزادامیدوار ملک شاہنواز 1244 ووٹ لے کر کامیاب ، پی ٹی آئی کے سید مہدی نقوی 1240 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے 
سیالکوٹ وارڈنمبر ایک سے پی ٹی آئی کے شیخ محسن عتیق 1863 ووٹ کر کامیاب،مسلم لیگ ن کے زاہد ندیم شمسی 1055 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔سیالکوٹ وارڈنمبر 4 سے ن لیگ کے عمر جمیل 798 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،پی ٹی آئی کے حماد اللہ 575 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
ڈی آئی خان وارڈنمبر ایک سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر انور علی 75 ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے،ان کے مدمقابل ن لیگ کے غلام سرور خان 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ڈی آئی خان وارڈنمبر2 سے پی ٹی آئی کے کفایت اللہ خان 325 ووٹ لے کر کامیاب،آزادامیدوار محمد ریاض 83 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق ایبٹ آبادوارڈنمبر ایک سے پی ٹی آئی کے ناصر سلیمان عباسی 640 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،ایبٹ آباد وارڈنمبر 2 سے آزادامیدوار واجد خان جدون 570 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے،وارڈنمبر 3 سے ن لیگ کے سردار ذوالفقار علی 810 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،وارڈنمبر 4 سے ن لیگ کے بیدار بخت 890 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،وارڈ نمبر5 سے پیپلزپارٹی کے فوادخان جدون 436 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،وارڈنمبر6 سے پی ٹی آئی کے قاضی احتشام 530 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔وارڈنمبر 7 سے آزادامیدوار دلاور خان 760 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،وارڈنمبر 8 سے پی ٹی آئی کے دانیال خان 680 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،وارڈنمبر9 سے پی ٹی آئی کے ہارون 417 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،وارڈنمبر10 سے ن لیگ کے نبیل اشرف تنولی 647 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
حویلیاں وارڈنمبر1 سے پی ٹی آئی کے باسط جدون 360 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔وارڈنمبر2 سے ن لیگ کے سید اکثر260 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے۔
شورکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں دو سیٹوں پر آزادامیدواروں نے میدان مار لیا۔
راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر6 سے ن لیگ کے ملک نعیم اظہر1706 ووٹ لے کر جیت گئے،پی ٹی آئی کے عثمان وڑائچ1613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،
منگلاوارڈنمبر ایک سے ن لیگ کے طارق خان 201 ووٹ لے کر کامیاب،پی ٹی آئی کے چودھری منیر اختر82 ووٹ حاصل کر سکے ،منگلا وارڈنمبر2 سے آزاد امیدوارشکیل احمد561 ووٹ لے کرکامیاب،آزادامیدوار محمد حسین 531 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
لاہور کنٹونمنٹ بورڈوارنمبر3 سے پی ٹی آئی کے استاد رشید احمد2569 ووٹ لے کر کامیاب،ن لیگ کے راجہ لیاقت نے 1695 ووٹ حاصل کئے،وارڈنمبر6 سے پی ٹی آئی کے چودھری عمر اکبر2150 ووٹ لے کر کامیاب،ن لیگ کے شہباز علی 2029 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،
لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر6 سے ن لیگ کے نعمان نعیم 4376 ووٹ لے کر جیت گئے،وارڈنمبر 2 سے ن لیگ کے محمد حنیف 4331 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے،پیپلزپارٹی کے طارق صدیقی 3954 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر5 سے ن لیگ کے راجہ نور سبحانی 1850 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے،پی ٹی آئی کے جاوید ضمیر احمد نے 1838 ووٹ حاصل کئے،وارڈنمبر3 سے ن لیگ کے چودھری محمد شریف 5470 ووٹ لیکر کامیاب،پی ٹی آئی کے فیصل سعود بھٹی نے 4753 ووٹ حاصل کئے۔
کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کے پانچوں وارڈز کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق 4 حلقوں سے آزادامیدوار،1 سے پی ٹی آئی کامیاب ہوئی،اوکاڑہ وارڈنمبر 1 سے پی ٹی آئی کے شہزادشفیع2299 ووٹ لے کر کامیاب،وارڈنمبر2 سے آزادامیدوار عمیر خادم 641 ووٹ،وارڈنمبر3 آزادامیدوار ندیم انور718 ووٹ،وارڈنمبر4 آزادامیدوار مبشر حسین 1249 ،وارڈنمبر5 آزادامیدواراقبال شاہ 1773 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے۔
بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں وارڈنمبر ایک سے پی ٹی آئی کے ریحان بن جاوید681 ووٹ کامیاب ہو گئے، ق لیگ کے عمران کاشف 605 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈنمبر 2 سے ن لیگ کے عبدالمالک 242 ووٹ لے کر جیت گئے، پی ٹی آئی کے محمد اعجاز134 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈنمبر سے پی ٹی آئی کے محمد اخترچوہان 420 ووٹ کیساتھ کامیاب ٹھہرے،ق لیگ کے معصب بن منیر 363 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈنمبر5 سے ن لیگ کے عبدالخالق 1488 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
جہلم کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں وارڈنمبر 2 سے پی ٹی آئی کے محمد احمد شیخ 488 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے،ن لیگ کے بلال جنجوعہ 405 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات :219 میں سے 7 نشستوں پرامیدواربلامقابلہ منتخب