شاہ رخ خان کا ویب سیریز  میں قدم رکھنے کا عندیہ 

Sep 12, 2021 | 15:37:PM
شاہ رخ خان کا ویب سیریز  میں قدم رکھنے کا عندیہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ویب سیریز  میں قدم رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے ایک اشتہار کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ٹوئٹ کے کیپشن میں کرن جوہر نے لکھا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بولی وڈ کے بادشاہ کو بھی اپنی گمنامی کا خوف ہوگا،انہوں نے مزید لکھا کہ 'اب میں نے ہرچیز دیکھ لی ہے'۔

کرن جوہر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا اشتہار ہے۔

 اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی بالکونی میں اداکارہ راجیش جیس کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ اپنے گھر کے باہر موجود مداحوں کی جانب دیکھتے نظر آرہے ہیں۔شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ 'دیکھا کبھی کسی گھر کے باہر اتنے سارے فینز نظر آرہے ہوں' جس پر راجیش کہتے ہیں کہ نہیں سر ابھی تک تو نہیں دیکھا پر آگے کا کچھ کہہ نہیں سکتے۔

ویڈیو میں راجیش جیس انہیں تجویز دیتے نظر آرہے ہیں کہ 'باقی سب اسٹارز کے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر شوز اور فلمیں آرہی ہیں نا'۔جس پر شاہ رخ پوچھتے ہیں کہ کون کون سے؟ اس پر راجیش کہتے ہیں کہ اجے، اکشے، سیف،سنجو بابا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان پوچھتے ہیں کہ  سب ہیں کیا؟ اس پر راجیش کہتے ہیں کہ سب تو نہیں ہیں، شاہ رخ پوچھتے ہیں کہ 'کون نہیں ہے؟ تو جواب آتا ہے کہ سر آپ۔

اس ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر سب ہیں سوائے شاہ رخ اور ساتھ ہی 'جاری ہے' کہ نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزیئر تیار کر لیا،شاہ محمود