کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی،سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالرز کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کرپٹو کرنسی مارکیٹ (cryptocurrency market)اچانک زبردست گراوٹ کا شکار ہوگئی، جو حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ایک روزہ مندیوں میں شمار کی جارہی ہے۔ اس اچانک دھچکے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں ڈالر ز مالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
فوکس نیوز کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی مصنوعات پر نئے ٹیکسز کے اعلان نے عالمی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کردیا، جس کے بعد مارکیٹ میں افراتفری پھیل گئی۔
کرپٹو فنانشل انویسٹی گیشن فرم کے ڈائریکٹرجوشوا ڈکٹ کے مطابق، “نئے تجارتی اقدامات کے بعد متعدد سرمایہ کاروں کو اپنی پوزیشنز ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جس سے مارکیٹ میں زبردست فروخت کا دباؤ پیدا ہوا۔”
یہ بھی پڑھیں:دسمبر2026تک سونے کی قیمت کتنی بڑھنے کا امکان؟ماہرین کی پریشان کن پیش گوئی
انہوں نے بتایا کہ لیوریج ٹریڈنگ، یعنی ادھار لے کر سرمایہ کاری کرنے کا رجحان، اس تباہی کی بڑی وجہ بنا۔
بٹ کوائن(bitcoin) جو دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے، 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی حد سے نیچے آگئی، جبکہ ایتھیریم(Ethereum) اور دیگر بڑی کرپٹو کرنسیاں چند گھنٹوں میں 20 فیصد سے زائد گر گئیں۔
ڈکٹ کا کہنا تھا کہ کرپٹو مارکیٹ کی شدت اس لیے زیادہ رہی کیونکہ یہ چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے۔”جب اسٹاک مارکیٹ بند ہوجاتی ہے تو ردعمل رک جاتا ہے، مگر کرپٹو میں قیمتیں ہر لمحہ بدل رہی ہوتی ہیں، اس لیے اثر دوگنا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اگست کے بل معاف کر دیئے گئے
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ نقصان بہت بڑا ہے، مگر مارکیٹ میں استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔”اب صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے، لگتا ہے مارکیٹ ری باؤنڈ اور استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے،” ڈکٹ نے کہا۔
ان کے مطابق اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے۔ “اگر مزید منفی خبریں نہ آئیں تو ممکن ہے مارکیٹ سنبھل جائے۔”
ڈکٹ نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف اتنی سرمایہ کاری کریں جتنی کھونے کی سکت رکھتے ہوں، اور کسی بھی سرمایہ کاری سے قبل مکمل تحقیق ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بڑی خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں