یونیسکو میں غلط خبروں سے متعلق پاکستانی تجاویز منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یونیسکو نے گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کے حوالے سے پاکستانی تجاویز منظور کرلی گئی ہیں۔
یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کے انسداد کیلئے آزادیِ اظہار رائے کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی تجاویز کو منظور کرلیا ہے۔
یونیسکو میں پاکستانی مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں ہونے والے یونیسکو کے 222 اجلاس میں تجاویز پیش کیں۔
یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز نئے چیلنجز کھڑے کر رہی ہیں۔
ایگزیکٹو بورڈ نے ڈجیٹل پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپیرنسی اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں:امریکا پہنچنے والی پُراسرار خاتون کون ہے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی