وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پرتبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں:وزیراعظم شہبازشریف
نواز شریف نے قومی معاملات پر اپنی رہنمائی فراہم کی، دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لئے مل کر کام کریں گے۔