قبائلی عوام کا افغان حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان ، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا کے قبائلی عوام نے افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا،قبائلی عوام نے واضح کیا کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اپنا فرض نبھانا جانتے ہیں۔
قبائلی عوام نے افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پشتو زبان میں شئیر ہونے والے آڈیو پیغام میں قبائلی عوام کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف وہ پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ وطن کی دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم نے پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور ہم اب بھی آپ کو سبق سکھائیں گے۔
علاوہ ازیں افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نےبھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کرنے لگے۔
غیور بلوچ قبائل ن کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ رات پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور متعددافغان پوسٹوں اور خارجیوں کے جتھوں کو بھاری نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج رات افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی فائرنگ کا ظاہری مقصد خوارج کے نئے جتھوں/ تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔