عمر سرفراز چیمہ کو بڑا عہد ہ دینے کا فیصلہ

Oct 12, 2022 | 18:16:PM
عمر سرفراز چیمہ , عہد , فیصلہ, پی ٹی آئی, عمران خان ,ہاشم ڈوگر ,
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کیلئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے، عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔

صوبائی وزیر  داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد  پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔

خیال رہے کہ   ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے، انشاللہ آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنی کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا,بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔