کراچی میں 19 افراد کا اجرتی قاتل لاہور سے گرفتار

Oct 12, 2022 | 14:42:PM
کراچی میں 19 افراد کا اجرتی قاتل لاہور سے گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: اجرتی قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں 19 افراد کا اجرتی قاتل لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اجرتی قاتل سمیت 4 افراد کو گلبرگ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان میں اجرتی قاتل وصی اقبال، منشیات کے ڈیلر نائیجیرین نزوبی، ابوذر اور فرحان شامل ہیں۔

 پولیس نے کہا کہ وصی اقبال کو ٹارگٹ ملنے سے قبل گرفتار کر لیا، ملزمان نزوبی، ابوذر اور فرحان سے منشیات برآمد کرلی گئیں، ملزمان سے اعلی معیار کی کوکین بھی برآمد کرلی۔