آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کا دورہ ۔۔۔فوجی مشقوں کا جائزہ لیا

Oct 12, 2021 | 20:34:PM
آرمی چیف کا دورہ گوجرانوالہ ،
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور وہا ں پر جاری فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  گوجرانوالہ کے دورے کے دوران چینی ساختہ وی ٹی 4 ٹینک کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے وی ٹی 4 ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھاوی ٹی 4 ٹینک کادنیاکےکسی بھی جدیدترین ٹینک سےموازنہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہا  کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کا خوب سے خوب تر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا،ٹینک پاکستان اور چین کے اسٹرٹیجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے۔

یہ بھی دیکھیں:بھاری بھرکم ہارویسٹر کے نیچے آنیوالا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا،ویڈیو وائرل