سیف سٹی اتھارٹی نے فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پکڑ لی۔۔وجہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے

Oct 12, 2021 | 14:20:PM
فیاض الحسن چوہان کی گاڑی بند کردی
کیپشن: فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو

(24نیوز ) وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان ای چالان کے نادہندہ نکلے اور جب ان کی گاڑی پکڑی گئی تو شدید غصے میں آ گئے اور آئی جی کو مراسلہ بھیج دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی گاڑی سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالان نادہندہ ہونے پر پکڑ لی ، ان کی گاڑی کے سات چالان ہو چکے تھے جو کہ جمع نہیں کروائے گئے جس پر گاڑی کو روکا گیا ۔

گاڑی پکڑنے پر فیاض الحسن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج دیاہے ۔

فیاض الحسن چوہان کی گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی ، آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کی جانب سے شکایت ملنے پر انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:زائد فیسیں وصول کرنے والے سکول مالکان کیخلاف شکنجہ تیار