آریان خان کیساتھ  جیل میں کیا ہوا۔۔؟

Oct 12, 2021 | 12:05:PM
بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان ، منشیات برآمدگی کیس ،ممبئی سیشن کورٹ
کیپشن: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے

(ویب ڈیسک) منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ممبئی کی آتھر روڈ جیل میں گزارے جانے والے اوقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی جیل مشکلات مزید بڑھ گئیں،آریان خان کو گرفتاری کے بعد سے قرنطینہ کی بیرک نمبر ایک میں رکھا گیا ہے جو خصوصی بیرک ہے، انہیں وہاں 5 دن کا قرنطینہ مکمل کرناہے، آریان کو ابھی جیل کا یونیفارم نہیں دیا گیا ہے ۔ صبح 6 بجے جگایا جاتا ہے جس کے بعد 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے، آریان کو ناشتے میں شیرا اور پوہا (بھارتی ڈش) دیا جاتا ہے، 11 بجے دوپہر کا کھانا دیا جاتا ہے جس میں چپاتی کے ساتھ سبزی اور دال چاول ہوتے ہیں،آریان کو شام 6 بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے لیکن وہ چاہیں تو 6 کی بجائے رات 8 بجے کھانا کھا سکتے ہیں، اگر کسی بھی ملزم کو مزید کھانا چاہیے تو وہ کینٹین سے جاکر خرید کر کھا سکتا ہے،این سی بی کی جانب سے جیل کے اطراف میں چہل قدمی کی اجازت ہے لیکن گرفتاری کے بعد 5 دن کیلئے قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے  آریان باہر نہیں نکل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں68 سالہ شخص34 سالہ خاتون کے پیار میں پاگل۔۔پھر ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل

 خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے، چھاپے میں غیر قانونی منشیات برآمد ہوئی تھی اور اُسی وقت آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 آریان خان کی منشیات برآمدگی کیس میں گرفتاری پر درخواست ضمانت کی خصوصی عدالت میں سماعت کل ہوگی، سماعت بھارتی وقت کے مطابق تقریباََ دوپہر 2بج کر 45 منٹ پر ممبئی سیشن کورٹ میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اکیلا رہنا اب مشکل ۔۔شوہر نے سابق اہلیہ کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا