شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

Oct 12, 2021 | 09:01:AM
 شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد عثمان فاروقی کے والد کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے،محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، شرمیلا نے اس ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی، انہوں  نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پاپا آپ  ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی   نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی،خیال رہے کہ  محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔