بیروزگاری اور روزانہ جھگڑے،خاوند نےبیوی کا گلا دبا کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقت ملیر برہانی ٹاؤن سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں، شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور اس کے بعد خود بھی خودکشی کرلی، میاں بیوی کے3بچے ہیں۔ دونوں کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دیں گئیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کی صبح ملیر سٹی تھانے کے علاقے ملیر برہانی ٹاؤن سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،شوہر کی لاش گھر کی بالائی منزل سے گلے میں پھندا لگی لٹکی ہوئی ملی اور بیوی کی گراؤنڈ فلور میں بنے کمرے میں بیڈ کے قریب سے ملی۔ شوہر کی شناخت 35 سالہ ذیشان ولد ہارون اور اس کی بیوی کی شناخت 30سالہ نثاء زوجہ ذیشان کے نام سے کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مرنیوالےمیاں بیوی کے3 بچے ہیں اور میاں بیوی کی 12 سے 15 سال قبل شادی ہوئی تھی اور جب سے دونوں کی شادی ہوئی میاں بیوی کسی نہ کسی بات پر آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے رہے تھے، ہلاک شوہر نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جبکہ بیوی کسی اور جگہ ملازمت کرتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے الگ کمرے میں اور میاں بیوی الگ کمرے میں سو رہے تھے، صبح ہونے پر شوہر نے بچوں سے باہر سے ناشتہ منگوایا اور پھر انہیں ناشتہ کروایا، کہاں والدہ کو نہیں اٹھانا وہ سو رہی ہیں اور ان کی طبیعت بھی خراب ہے۔شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا اور بچوں کو کہا اوپر نہیں آنا، پھر گھر کی بالائی منزل پر جا کر کرسی کی مدد سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔پولیس نے میاں بیوی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ ذیشان کی 15 سال قبل ثناء سے شادی ہوئی تھی اور انکے 3 بچے بھی ہیں لیکن ذیشان کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔ ذیشان کی نجی فیکٹریوں میں نوکریاں لگتی بھی تھیں لیکن جلد چھوٹ جایا کرتی تھیں، بے روزگاری کے باعث میاں بیوی کے درمیان جھگڑے روز کا معمول تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی صدر سے منتیں