سابقہ اے ڈی سی آر ننکانہ صاحب کیمپ جیل میں جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(اے ڈی سی آر) ننکانہ صاحب رانا امجد کیمپ جیل میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رانا امجد کیمپ جیل اچھرہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر بند تھے،رانا امجد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہو سکا،موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہو سکے گا۔
پولیس کا کہناہے کہ رانا امجد پر ننکانہ صاحب میں سرکاری اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل حل