بھکر، ٹیکسی ڈرائیور نے تین مرلے مکان کیلئے والدہ، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

Nov 12, 2023 | 20:14:PM
بھکر، ٹیکسی ڈرائیور نے تین مرلے مکان کیلئے والدہ، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھکر میں ٹیکسی ڈرائیور نے تین مرلے کے مکان کیلئے والدہ، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا، لاشیں نہر میں پھینک دیں۔

پولیس کے مطابق بھکر چمنی محلے میں تین مرلے کے مکان کے تنازعے پر ٹیکسی ڈرائیور محمد اکرم نے والدہ، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا جبکہ لاشوں کو ضلع لیہ میں پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، حب چوکی کے قریب بس کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

پولیس نےمزید بتایا کہ نہر سے ملزم کی ماں کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ بہن اور بہنوئی کی لاشوں کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔