کراچی، حب چوکی کے قریب بس کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Nov 12, 2023 | 19:56:PM
کراچی، حب چوکی کے قریب بس کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حب چوکی کے قریب بس اور رکشے میں ٹکر کے باعث خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حب چوکی کے قریب پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں بس اور رکشے میں ٹکر سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رکشے میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرین کی زد میں  آنے سے نگراں وزیر میرخدا بخش مری کے بھائی جاں بحق

ذرائع نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ تیز رفتارمسافر بس نے رکشے اور موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال، ثمینہ بی بی اور 3 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شاہدہ بی بی، رضیہ وسیم، عبدالرحمان ، محمود احمد  اور عرفان شامل ہیں۔