کہاں کہاں دھند چھائی رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Nov 12, 2023 | 18:25:PM
کہاں کہاں دھند چھائی رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: دھند کا منظر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، مری، گلیات میں موسم سرد رہے گا، صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے، خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر ، ، لاڑکانہ اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے، ادھرکشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی