جاپان میں بے ذائقہ کینڈی متعارف کروا دی گئی

Nov 12, 2022 | 14:46:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جاپان میں بے ذائقہ کینڈی متعارف کروا دی گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جاپانی ریٹیل اسٹورز چین، لاؤسن نے حال ہی میں ایک حیرت انگیز پروڈکٹ بے ذائقہ کینڈی متعارف کروائی ہے، جسے چبانے سے خالی پن کا احساس ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے کچھ بھی نہیں کھایا۔حالانکہ عام طور پر ہم جو کینڈیز کھاتے ہیں وہ میٹھی، نمکین اور مصالحے دار ذائقے کی حامل ہوتی ہیں، لیکن اب بے ذائقہ کینڈی بھی ملنے لگی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف ریٹیل اسٹور چین لاؤسن نے حال ہی میں سوچا کہ ایسی پروڈکٹ کو آزمایا جائے جس کا کوئی ذائقہ نہ ہو۔اس مقصد کے لیے انہوں نے آجینو شینائی کو پیش کیا (جو ایک بے ذائقہ کینڈی ہے)۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ جاپان میں مارکیٹیڈ فلیور کی کمی ہو تو لوگ اعتراض کرنے لگتے ہیں۔

آجینو شینائی میں صرف دو اجزا شامل ہوتے ہیں، جن میں چینی کے متبادل کے طور پر پولی ڈیکسٹروز اور آرگینک شوگر کا متبادل ایرایتھریٹول شامل ہیں۔