اقوام متحدہ ایڈز کنٹرول ڈائریکٹر کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات

Nov 12, 2022 | 12:55:PM
 اقوام متحدہ ایڈز کنٹرول ڈائریکٹر کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات
کیپشن: ایڈز کنٹرول ڈائریکٹر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اقوام متحدہ کی ایڈز کنٹرول کی کنٹری ڈائریکٹر یوکی ٹیکی موٹو کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ہوئی۔
 ملاقات میں صحت کے شعبے بالخصوص ایڈز کی موجودہ  صورتحال  اور درپیش چیلنچز پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،وزارت صحت ایڈز کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ایڈز کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہا ہے۔
 کنٹری ڈائریکٹر نے بھی پاکستان میں ایڈز کے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔