ثانیہ مرزا کو طلاق ؟شعیب ملک کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Nov 12, 2022 | 00:02:AM
 علیحدگی ,افواہوں، شعیب ملک ,ردعمل , سامنے,قومی پلیئر , ثانیہ مرزا
کیپشن: ثانیہ مرزا اورشعیب ملک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی بلے بازشعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو بریک نہ لگ سکی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے،شعیب ملک نے بھی تصدیق یا تردید سے گریز کیا، قومی پلیئر نے خبروں کو نظرانداز کرنے کا مشورہ دیدیا۔

 دوسری جانب طلاق کی خبریں آنے کے بعد ثانیہ مرزا نے پہلی تصویر شیئر کردی,انسٹاگرام پر تصویر میں بھارتی ٹینس سٹار سپورٹس سوٹ پہنے ہوئے ٹریک پر چل رہی ہیں۔ چہرے پر مسکان ہے۔ کیپشن لکھنے کے بجائے صرف ایموجیز بنادیئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انسٹاپوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیئے۔ طلاق کی خبروں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن ثانیہ نے کسی کو جواب نہیں دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 12 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں جب کہ بیٹے کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کو’’ کالو‘‘ کہا جس پر شعیب کی برداشت ختم ہوگئی اور رنگ گورا کرنے کی کریم اور کاسمیٹکس کا استعمال شروع کر دیا، جس سے چہرے کی رنگت کافی صاف ہوگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ملک کے مابین کچھ دنوں سے تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں،سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز کلپ بھی وائرل ہورہے ہیں جن میں شعیب اور ثانیہ کی ازدواجی زندگی کے سفر کی جھلکیاں دینے کو مل رہی ہیں، ایک اور پرانی ویڈیو سامنے آئی جس میں کپتان شعیب ملک نے اہم بات بتاتے کہا کہ ایک دن میچ کھیل کرآیا تو میری بیوی نے مجھے ’’کالو کہا‘‘،یہ لفظ پہلی بار اپنی بیوی سے سن کر میں بہت حیران ہوا، شعیب ملک نے کہا کہ اس بات کا احساس مجھے تب ہوا جب میں آئینے کے سامنے کھڑا ہو کر اپنے آپ کو غور سے دیکھا رہا تھا، تب میں نے سوچا کہ میرا رنگ تو واقعی کالا ہو چکا ہے۔ 

شعیب ملک نے بیویوں کی پسند کے بارے میں اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ اپنی گیارہ سالہ شادی شدہ زندگی میں ایک بات نوٹس کی ہے کہ کسی بھی بیوی کو اپنے شوہر میں دو چیزیں سب سے زیادہ پسند ہوتی ہیں, بیویاں ہر چیز پر سمجھوتہ کر سکتی ہیں لیکن ان دو چیزوں پر بالکل نہیں۔

ان دو چیزوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شوہر کے بال ہونے چاہیے اور دوسرا اس کا رنگ صاف ہونا چاہیے، بیوی ان دونوں چیزوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتی، بیوی کو اپنے شوہر میں یہ دونوں چیزیں بہت پسند ہیں۔