وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جیل میں شادی کی اجا زت

Nov 12, 2021 | 15:07:PM
جولین اسانج،وکی لیکس،شادی،اجازت
کیپشن: جولین اسانج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کی درخواست پر جیل کے گورنر نے ان کو شا دی کرنے کی  اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج  کی پارٹنر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہماری شادی میں مزید مداخلت نہیں ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔

وکی لیکس سے شا دی کرنے والی جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی سٹیلا مورس وکیل ہیں، ان کا کہنا تھا وہ جولین اسانج سے 2011 میں اس وقت ملی تھیں جب انہوں نے جولین کی لیگل ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یاد رہے کہ اسانج کی عمر 50 برس ہے اور وہ امریکہ کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کے تحت جیل میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا