گھر گرانے کا صدمہ ۔میاں بیوی کو دل کا دورہ ۔بیوی جانبر نہ ہو سکی

Nov 12, 2021 | 12:36:PM
گھر گرانے کا صدمہ بیوی کی جان لے گیا، شوہر ہسپتال داخل
کیپشن: گجر نالہ آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)گھر گرائے جانے کے صدمے سے گجرنالہ کی رہائشی خاتون اور ان کے شوہر  کو دل کا دورہ پڑگیا جو بیوی کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ  گجر نالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رہائشی خاتون کو گھر گرانے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔

متوفیہ کے اہلِ خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر گرائے جانے کے بعد بیوی کے انتقال کر جانے کا صدمہ ان کے شوہر بھی برداشت نہ کر سکے اور انہیں بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔

خاتون کے شوہر کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      وزیر توانائی نے گیس کے حوالے سے بری خبر سنا دی۔۔۔۔