کورونا سے مزید9 افراد جاں بحق، 391 نئے مریض

Nov 12, 2021 | 09:38:AM
کورونا وائرس، اموات، شرح
کیپشن: کورونا وائرس کا ٹیسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، پا کستان میں اموات کی تعداد 28 ہزار 584 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 142 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 391 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 631، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 926، بلوچستان میں 33 ہزار 383، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 400، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 249 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 13 لاکھ 18 ہزار 930 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 27 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،کھلاڑی کا نام سامنے آگیا