لاہور میں بڑی واردات!چور گھر سے 4 کروڑ  کے زیورات اور3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار

May 12, 2026 | 15:32:PM
لاہور میں بڑی واردات!چور گھر سے 4 کروڑ  کے زیورات اور3 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں چوری کی بڑی واردات، نامعلوم چور گھر سے چار کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور تین لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک گھر میں چوری کی ایک بڑی واردات سامنے  آئی جہاں نامعلوم چوروں نے ایک گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے صاف کر دیے ہیں۔ 

نامعلوم چور گھر سے 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی لے اڑے ، چور اہلخانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور اطمینان سے واردات انجام دی۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور بالائی منزل کے دروازے کا شیشہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور تسلی سے واردات کی، چوروں نے گھر سے 80 تولہ سونا اور 3 لاکھ روپے نقدی چوری کی، جس میں 30 انگوٹھیاں، 4 طلائی سیٹ اور ڈائمنڈ سیٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئے وزیراعلیٰ وجے کابڑاایکشن!پابندی لگا دی

پولیس نے مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔