ٍہماری افواج کا ساری دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے ،فوج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے، خواجہ آصف

May 12, 2025 | 23:47:PM
ٍہماری افواج کا ساری دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے ،فوج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے، خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ  مودی کو پہلے ہی پیغام مل گیا ہے،اب اس کو مزید کیا پیغام دیں گے، پاکستانی افواج بہت بہادری سے بھارت کیخلاف لڑی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہماری افواج نےدو سےتین گھنٹے کے اندر ہندوستان کے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، ہماری افواج کا ساری دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے، ہماری افواج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے، اللہ ہمارے ملک و قوم اور افواج کو ہمیشہ اسی طرح مضبوط کرے، اللہ تعالیٰ نے ہمارا سر بلند کرنا تھا، وہ اللہ نے مہربانی کر دی ہے، قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری