آئی جی جیل کا رویہ توہین آمیز، ڈی آئی جی نے انکوائری کیلئے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا

May 12, 2025 | 23:26:PM
آئی جی جیل کا رویہ توہین آمیز، ڈی آئی جی نے انکوائری کیلئے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا
کیپشن: محمد حسن سہتو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور آئی جی جیل خانہ جات سندھ آمنے سامنے آ گئے،ڈی آئی جی حسن سہتو نے اپنے ہی آئی جی کے خلاف چیف سیکرٹر ی کو خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی جیل حسن سہتو نے اپنے ہی آئی جی جیل قاضی نذیر احمد کے خلاف خط چیف سیکرٹری سندھ کو لکھ دیا ،اس خط میں ڈی آئی جی نے لکھا کہ

آئی جی جیل قاضی نظیر کی جانب سے توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا، آئی جی جیل کی جانب سے سماجی رابطے کے آفیشل گروپ میں نامناسب پیغامات بھیجے، آئی جی جیل کی جانب سے توہین آمیز پیغامات بھیجنے کا سلسلہ 1 مئی سے شروع ہوا 3 مئی کو اس میں شدت آگئی، آئی جی جیل کے نا مناسب پیغامات کے باعث آفیشل واٹس ایپ گروپ کو بند کردیا گیا، آئی جی جیل نے گروپ کے بعد نجی پیغامات میں توہین آمیز پیغامات بھیجنا شروع کردئے۔ڈی آئی جی جیل حسن سہتو کا کہنا ہے کہ بدکلامی کا سلسلہ نا تھما تو اپنے  آئی جی کا فون نمبر بلاک کردیا ۔ڈی آئی جی جیل اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تمام تر معاملے کی انکوائری کروائی جائے۔

 قاضی نذیر احمد آئی جیل خانہ جات سندھ

یہ بھی پڑھیں:مشہور زماںہ ریسلر 60سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے