بلوچستان: 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) و زیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے 4 کلیدی دفاتر میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی۔
اعلامیہ کے مطابق آئندہ بجٹ کی تیاری کے پیش نظر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی میں چھٹیوں پر پابندی لگائی گئی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے،انھوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کےضیاع کی روک تھام اور سخت نگرانی کا نظام وضع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 10 مئی کو ہر سال یوم ’معرکہ حق ‘منانے کا اعلان