آصفہ بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کا دورہ،خواتین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کئے

May 12, 2025 | 18:51:PM
آصفہ بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کا دورہ،خواتین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کئے
کیپشن: آصفہ بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کا دورہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدرخان)   خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نےضلع شہید بینظیرآباد کے تعلقہ دوڑ میں واقع گاؤں مرزا فرخ بیگ کا سندھ حکومت کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے ہمراہ سندھ پیپلزہاؤسنگ کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے تعمیر ہونے والے گھروں کا دورہ کیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دنیا کے سب سے بڑے مفت رہائشی منصوبے کی خواتین بینیفشریز میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں،آصفہ بھٹو زرداری کو گھروں کی خواتین مالکان نے اپنے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،آصفہ بھٹو زرداری نےخواتین مالکان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آپ کو مالکانہ حقوق کی اسناد دینے آئی ہوں، اب آپ کو مالکانہ حقوق کے ساتھ اپنی چھت میسر ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ  میں نے اپنے نانا کا وعدہ پورا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کے قرضوں میں اضافہ ،مجموعی قرضہ بلند سطح پر پہنچ گیا