وفاقی حکومت کے قرضوں میں اضافہ ،مجموعی قرضہ بلند سطح پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) وفافی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ 0.9 فیصد اور سالانہ 12.70 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے رواں ماہ مجموعی قرضہ 73 ہزار 688 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مارچ 2025 کے دوران ایک ماہ میں مجموعی قرض میں 652 ارب روپے کا اضافہ ہوا،مارچ 2025میں ایک سال میں مجموعی قرض میں 8314 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا،مارچ 2024 میں مجوعی قرض 65 ہزار 374 ارب روپے تھا۔
مارچ 25 میں حکومت کے مقامی قرض میں ماہانہ 1 فیصد اور سالانہ 18.60 فیصد کا اضافہ ہوا،مارچ 2025 میں حکومت کے مقامی قرض 51 ہزار 518 ارب روپے پر پہنچ گیا،مارچ 24 میں مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے تھا۔
مارچ 25 میں حکومت کے بیرون قرض میں ماہانہ 0.70 فیصد اور سالانہ 1 فیصد اضافہ ہوا جس سے بیرونی قرض 22 ہزار 170 ارب روپے ہوگیا۔
یاد رہے کہ مارچ 2024 میں حکومت کے بیرون قرض 21 ہزار 942 ارب روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا