UNOچارٹر کےمطابق دفاع کا حق استعمال کیا،اسحاق ڈار نے آسٹریلیوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کو بتا دیا

May 12, 2025 | 18:42:PM
UNOچارٹر کےمطابق دفاع کا حق استعمال کیا،اسحاق ڈار نے آسٹریلیوی اور فرانسیسی ہم منصبوں کو بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ اور فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلفون پر رابطہ۔وزیر خارجہ نے اپنےدونوں ہم منصبوں کو واضح کیا کہ پاکستان نے صرف اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

 ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی,اسحاق ڈار نے آگاہ کیا کہ پاکستان نے بحران کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا, انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے صرف اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا, پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل اپنائے رکھے گا۔

اس موقع پر آسٹریلوی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا, سینیٹر پینی وونگ نے معصوم جانوں کے ضیاع، بشمول جعفر ایکسپریس حملے میں جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کیا, انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا, انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دیرپا امن کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا فرانس کے وزیر خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانسیسی ہم منصب کو کہا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا، فرانسیسی وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا،فرانسیسی وزیر خارجہ نے پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا،فرانسیسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا،دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، 

دونوں رہنماؤں نے کثیرالطرفہ فورمز کے ذریعے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

یہ بھی  پڑھیں:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا