وزیراعلیٰ کی6 لاکھ کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی ۔کاشتکاروں نے 36ـارب زرعی مداخل کے لئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کےلئےجاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہو گی،کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا ہو گا۔
خصوصی اجلاس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لیا گیا۔ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غور کیاگیا،زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لی گیا۔ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا