پشاور میں" چائینکی گوشت " کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور میں افغانی پلاؤ سمیت دیگر افغانی کھانے تو مشہور ہیں لیکن ان روایتی کھانوں میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے، جو کم وقت میں ہی کھانے کے شوقین افراد میں مقبول ہو رہا ہےوہ ہے افغانی چائینکی گوشت، یہ چائینک نما چھوٹے سے برتن میں تیار کیا جاتا ہےاس لئے اسے چائینکی گوشت کہا جاتا ہے۔
پشاور کے ایک ریسٹورنٹ نے چائینکی گوشت متعارف کرایا ہے، جو مالک کے مطابق افغانی طرز پر تیار کیا جاتا ہے۔
گوشت کو نمک، کالی مرچ، ادرک، لہسن اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ ایک بند برتن میں آہستہ آہستہ پکایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن ،5ہزار850کلومضرصحت گوشت تلف
اس طریقے سے پکانے سے گوشت اپنی اصلی خوشبو اور قدرتی ذائقہ کو برقرار رکھتا ہے، جو اسے عام گوشت کے دیگر کھانوں سے منفرد بناتا ہے۔
ہوٹل مالک کے مطابق چائینکی گوشت کے شوقین افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کے مطابق اس طریقے سے گوشت کو کوئلوں پر آہستہ آہستہ پکایا جاتا ہے۔
پشاور کے لوگ مصالحے دار کھانوں کی نسبت سادہ اور روایتی کھانوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور افغانی چائینکی گوشت ہماری روایت اور ذائقے کا بہترین امتزاج ہے۔