چارپائی آن لائن پلیٹ فارم پر  لاکھوں میں فروخت

May 12, 2023 | 16:34:PM
 چارپائی آن لائن پلیٹ فارم پر  لاکھوں میں فروخت
کیپشن: چارپائی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آن لائن پلیٹ فارم پر چارپائی ساڑھے3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپےمیں فروخت ۔

 امریکن ای کامرس Etsy کی ویب سائٹ پر روایتی چارپائی کو لگ بھگ تین لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ اس کا اسٹاک بھی محدود بتایا جا رہا ہے۔

 آن لائن شاپنگ کے دور میں حال ہی ایک امریکی ای کامرس کمپنی Etsy نے ایک چارپائی کو بھی اپنی ویب سائٹ پر فروخت ہونے کے لیے پیش کیا۔ جس کی قیمت 112,168 بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

پورٹل نے چارپائی کی تفصیلات میں بتایا کہ یہ ایک ہاتھ سے تیار کردہ پروڈکٹ ہے جسے لکڑی اور رسیوں کی مدد سے بنایا گیا ہے ۔