وہیل چیئر نہ حفاظتی بالٹی،عمران خان خود چل کر کمرہ عدالت پہنچے

ورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا نفی میں جواب،گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی،ترجمان اسلام آباد پولیس

May 12, 2023 | 12:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف،فرزانہ صدیق)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچادیا گیا ۔عمران خان کی وہیں پر بائیو میٹرک ہوئی جہاں سے ان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

عمران خان کو جب عدالت لایا گیا تو ان کو گاڑی سے اتار لیا گیا تھا وہ خود چل کر عدالت میں داخل ہوئے،ان کے عدالت میں داخل ہونے پر انصاف لائرز ونگ کے وکلا نے احاطہ عدالت میں نعرے بازی  کی ،عمران خان کو ’حفاظتی بالٹی‘ کے بغیر لے جایا گیا ۔قیدی وین بھی عدالت کے باہر پہنچا دی گئی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ڈیل کرلی یا ابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں؟ نجی ٹی وی کے  صحافی نےعمران خان سے پوچھا کہ دورانِ قید آپ کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں؟ اس پر عمران خان نے نفی میں سر ہلایا۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی،عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل نے بھی پولیس گیسٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی ۔