چا ندنظر آگیا۔۔ پا کستان کا وہ علا قہ جہا ں آ ج عید منائی جارہی ہے

May 12, 2021 | 00:04:AM
چا ندنظر آگیا۔۔ پا کستان کا وہ علا قہ جہا ں آ ج عید منائی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں ایک عید منانے کی کوششوں پر پھر پانی پھر گیا،صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے مقامی علماءنے چاند نظر آنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق شمالی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حیدر خیل سے چاند دیکھنے کی 20شہادتیں موصول ہوئی ہیں اس وجہ سے آج وزیرستان میں عید منائی جائے گی۔


محسن داوڑ نے مقامی علماکی جانب سے چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی جس میں 9 افراد کی گواہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ 12 مئی بروز بدھ کو عید منانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سائو تھ انڈین اداکارہ ثنا نے انٹرنیٹ پر مچائی سنسنی ۔۔ بولڈ انداز ۔۔ دیکھئے وائرل تصاویر