لاہور کی یونین کونسل 31 فیض باغ میں گیس کی بندش کا مسئلہ حل ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ن لیگی رہنما زبیر سرور کی کوشش سے لاہور کی یونین کونسل 31 فیض باغ میں گیس کی بندش کا مسئلہ حل ہو گیا۔
رمضان المبارک میں یوسی 31 فیض باغ چاہ میراں روڈ پر گیس پائپ لائن میں فالٹ آنے کیوجہ سے گیس کی بندش ہوئی جس کی وجہ سے سحری اور افطاری کے دوران کئی روز تک عوام پریشان رہے۔
گیس کی بندش کا سبب بننے والا فالٹ 3 دن کی محنت کے بعد دور کر دیا گیا جس پر علاقہ مکینوں نے خصوصی کاوش کرنے پر سابق وزیراعلیٰ ایم این اے میاں حمزہ شہباز ، میاں مجتبی شجاع الرحمن وزیر خزانہ ، صبغت اللہ سلطان ڈریکٹر پبلک آفیئر ٹو PM ، سید غلام دستگیر گیلانی ڈریکٹر پبلک آفیئر ٹو PM ، سیکٹری محمد ارشد ، زبیر سرور شیخ سینئر مسلم لیگی رہنما ،احمد ناجی بٹ اور راۓ عمر وقاص (ایس این جی پی ایل انچارج والڈ سٹی لاہور ) کو دعاؤں سے نوازا اور بھرپور شکریہ ادا کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر سرور کا کہنا تھا کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنا ہمارا مشن ہے،مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور معاشی استحکام کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ ان کی حکومت میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے، جیسے کہ سڑکوں کے نیٹ ورک کی بہتری، توانائی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کے تجارتی راستوں کی بہتری، چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) بھی ان کے اہم منصوبوں میں شامل ہے۔
