شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں، ایرانی میڈیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے منصورہ خجستہ باقرزادہ سے منسوب خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ 28 دسمبر کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرکے ایران کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بارے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد یہ اطلاع بھی گردش میں آئی تھی کہ ان کی اہلیہ منصوره خجسته باقرزاده بھی اس حملے میں شہید ہوگئی ہیں۔
تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کردی، ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصوره خجسته باقرزاده امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 مطالبات پیش کر دیئے