پنجاب سے بلوچستان بھیجا جا رہا اسلحہ اور بارود پکڑا گیا
کیپشن: بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ پر خیبر پختونخوا سے پنجاب کے راستے بلوچستان بھیجی جا رہی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ اس میں مشین گنوں کی میگزینیں بھی شامل ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس کی تاریخ ساز انسداد دہشت گردی کارروائی میں بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور بارود پکڑا گیا۔
بارڈر ملٹری پولیس نے خطے کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ۔ پہلی بار پنجاب سے بلوچستان بھیجا جا رہا غیر قانونی اسلحہ اور بارود پکڑا گیا۔
ملزم سے 86 پستول، 10 میگزینیں اور 18 ہزار کارتوس برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ بلوچستان میناسلحہ پہنچانے کے لئے پنجاب کا راستہ استعمال کیا جا رہا تھا۔ خطرناک اسلحہ خیبرپختونخوا سے پنجاب اور پنجاب سے بلوچستان سمگل کیا جا رہا تھا۔

پنجاب بلوچستان کی بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹہ پر تلاشی کے دوران ملزم محمد شفیق گرفتار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی ہینڈ رائٹنگ ٹیلی گرام پر پوسٹ کر دی
