مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی ہینڈ رائٹنگ ٹیلی گرام پر پوسٹ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مجتبیٰ خامنہ ای کے ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں لکھا ہے "خدا کے نام سے، جو نہایت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے"
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی ہینڈ رائٹنگ بھی سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کر دی ہے۔
ایران کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی ایک تحریر سے مزین ایک تصویر سوشل پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہے۔
اس تصویر میں ایران کے سپریم لیڈروں کے ناموں کی فہرست ہے: مجتبیٰ خامنہ ای، ان کے والد علی خامنہ ای اور ان کے پیشرو پہلے ولیِ فقیہہ روح اللہ خمینی۔

تین ناموں کی فہرست کے نیچے مختصر پیغام ہے: "خدا کے نام سے جو بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔"
سی این این نے اپنی پورٹ میں لکھا کہ یہ جملہ (بسم اللہ)نئے آغاز کی طرف اشارہ کرتا ہے: دوسری جگہوں کے علاوہ، یہ قرآن کے بیشتر ابواب (سورتوں) کے شروع میں استعمال ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ہرمز میں ایرانی حملے، کروڈ آئل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گے،مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان