جوا ایپ کیس ؛رجب بٹ، ندیم نانی والا اور زرق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق) جوا ایپ کیس میں تین یوٹیوبرز رجب بٹ، ندیم نانی والا اور زرق کی عبوری ضمانتوں میں 17 مارچ تک توسیع ہوگئی۔
لاہورکی عدالت میں رجب بٹ، ندیم نانی والا اور زرق یو ٹیوبرکے خلاف جواایپ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں رجب بٹ کی درخواست ضمانت پررانا معروف ایڈووکیٹ نے اپنے جزوی دلائل مکمل کیے۔
وکیل صفائی رانا معروف نے کہا جوا ایپ کیس میں رجب بٹ پر کوئی الزام نہیں ہے صرف کہانی بناِئی گئی ہے،رجب بٹ اور دیگر یو ٹیوبر شامل تفتیش ہوئے، اپنے موبائل فون پیش کردیے،تاہم کوئی چیز ان سے برآمدہوئی اور نہ انہوں نے گورنمنٹ کو کوئی نقصان پہنچایا۔
وکیل صفائی نے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے کہ رجب بٹ اور دیگر کی ضمانت کنفرم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئےآج بھی 55 پروازیں منسوخ
عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا ندیم نانی والا ایف آئی آر میں نامزد ہے اور نہ ہم نے اسے نوٹس دیا اس نے خود ہی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،رجب بٹ کا موبائل فرانزک کے لیے بھجوا رکھا ہے ابھی اس رپورٹ کا انتظار ہے۔