پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئےآج بھی 55 پروازیں منسوخ

Mar 12, 2026 | 10:35:AM
 پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئےآج بھی 55 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پاکستان سے آج بھی 55 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
آج مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پروازیں شامل ہیں۔
 آج کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظہبی اور نجف کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ کی 14 پروازیں منسوخی کا شکار ہیں۔
اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ جانےوالی 25 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کے کپتان سے تعلقات ؛معروف اداکارہ نے ردعمل دیدیا

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورِتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 13 دن میں منسوخ ہونےوالی پروازوں کی تعداد 17 ہزار 39 ہوگئی ہے۔