بھارتی ٹیم کے کپتان سے تعلقات ؛معروف اداکارہ نے ردعمل دیدیا

Mar 12, 2026 | 10:23:AM
 بھارتی ٹیم کے کپتان سے تعلقات ؛معروف اداکارہ نے ردعمل دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے تعلقات پر اپناردعمل دے دیا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پوسٹس اور کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ ردھیما پنڈت اور شبمن گل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک دعویٰ کیا تھاکہ دونوں دسمبر 2024 میں جے پور میں خاموشی سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنارہے ہیں، تاہم ردھیما نے ان افواہوں پرخاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

35 سالہ اداکارہ ردھیمابھارتی ڈرامے میں ’’راجنی‘‘ کے کردار سے مشہور ہوئی تھیں،وہ عموماً  تنازعات سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، میں ایک غیر متنازع شخصیت ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتی ہوں، میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے بارے میں غلط بات کی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ میں صرف سکرین پر رومانس کرنے والی بھی نہیں ہوں، بنیادی طور پر میں بہت بورنگ انسان ہوں اور آپ لوگ میرے بارے میں کوئی سکینڈل یا منفی بات نہیں نکال سکتے۔
انہوں نے مزیدکہا سب سے پہلے تو میں انہیں (شبمن گل) جانتی ہی نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے وہ ایک شاندار سپورٹس پرسن ہیں، لیکن میں انہیں نہیں جانتی، اگر کبھی میری ان سے ملاقات ہوئی تو مجھے یقین ہے کہ ہم اس بات پر ہنسیں گے کیوں کہ وہ بہت ہی کیوٹ ہیں، مگر بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیکا اروڑا سے تعلقات کی خبروں پرسوراب بیدی نے ردعمل دیدیا
واضح  رہے کہ 26 سالہ کرکٹر ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں،اس سے پہلے ان کا نام سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔