اسلام آباد: فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندافرادسے درخواستیں طلب

Mar 12, 2024 | 22:42:PM
اسلام آباد: فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندافرادسے درخواستیں طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیصل مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندافرادسے درخواستیں طلب کرلیں۔

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے جس کےلئے فیصل مسجد انتظامیہ نے شرائط کے ساتھ درخواستیں طلب کر لیں ہیں، فیصل مسجد انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کےلئے درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی، درخواست پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ’کھجور بائیکاٹ ‘کی مہم عروج پر پہنچ گئی، ایسا کیوں کیا جا رہا ہے ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جاسکتی ہیں، درخواست کے ہمراہ 5 ہزار روپے فیس جمع کرانا ہو گی جو ناقابل واپسی ہو گی، انتظامیہ کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا، درخواست کے ہمراہ 2 پاسپورٹ سائز تصاویر اورشناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اعتکاف کےلئے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہے، 60برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔